آنریری مجسٹریٹ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - وہ مجسٹریٹ جو بلا تنخواہ کام کرے (اور اپنی علمی یا خاندانی شہرت کی بنا پر حکومت کی جانب سے اس عہدے کے لیے نامزد کیا جائے)۔ (جامع اللغات، 60:1)
اشتقاق
انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'آنریری' کے ساتھ انگریزی زبان سے ہی اسم 'مجسٹریٹ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ "جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر